رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم

رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم

رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم از قلم: محمد جسیم اکرم مرکزیتخصص فی الفقہ جامعۃ الرضابریلی شریف 9523788434 گستاخ چار یار تبرائی رافضی تیرا ٹھکانہ نار تبرائی رافضی آثار خود بتاتے ہیں سب جھوٹا ہے ترا مولی علی سے پیار تبرائی رافضی سن کر تجھی کو نام امیر معاویہ کیوں ہوتا ہے بخار تبرائی رافضی اللہ جل جلالہ فرماتا ہے مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ-وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا٘-سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ-ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ – وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ ﱠ كَزَرْعٍ اَخْرَ جَ شَطْــٴَـهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَؕ-وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(سورۃ الفتح آیت 29) ترجمہ کنز الایمان: محمد اللہ کے رسول ہیں اور ان کے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل تو انہیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدے میں گرتے اللہ کا فضل و رضا چاہتے ان کی علامت اُن کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے یہ ان کی صفت توریت میں ہے اور ان کی صفت انجیل میں جیسے ایک کھیتی اس نے اپنا پٹھا نکالا پھر اُسے طاقت دی پھر دبیز ہوئی پھر اپنی ساق پر سیدھی کھڑی ہوئی کسانوں کو بھلی لگتی ہے تاکہ اُن سے کافروں کے دل جلیں اللہ نے وعدہ کیا ان سے جو ان میں ایمان اور اچھے کاموں والے ہیں بخشش اور بڑے ثواب کا۔ اسی آیت کے تحت تفسیر ابن کثیر میں ہے ﴿لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ﴾ وَمِنْ هَذِهِ الْآيَةِ انْتَزَعَ الْإِمَامُ مَالِكٌ -رَحِمَهُ اللَّهُ، فِي رِوَايَةٍ عَنْهُ-بِتَكْفِيرِ الرَّوَافِضِ الَّذِينَ يُبْغِضُونَ الصَّحَابَةَ، قَالَ: لِأَنَّهُمْ يَغِيظُونَهُمْ، وَمَنْ غَاظَ الصَّحَابَةُ فَهُوَ كَافِرٌ لِهَذِهِ الْآيَةِ. وَوَافَقَهُ طَائِفَةٌ مِنَ الْعُلَمَاءِ عَلَى ذَلِكَ. حضرت امام رضی اللہ عنہ نے روافض کی تکفیر کی یہی بتائی کہ وہ صحابہ سے دشمنی کرتے ہیں اور ان سے جلتے ہیں اور جو صحابہ سے جلے تو وہ کافر ہے اور علما کی ایک جماعت نے اس کی موافقت کی نسيم الرياض جلد چهارم ص ۵۶۹ ابو ذر غفاری حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں ۔ کہ انہوں نے عبید اللہ بن عمر کی زبان کاٹنے کی نذرمانی یعنی یہ کام اپنے لیے لازم کر لیا ۔ لوگوں نے اس بارے میں ان سے گفتگو گی۔ اور کہا کہ معاف کر دیا جائے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا۔ مجھے چھوڑ دو۔ اور اس کی زبان کاٹنے دو۔ یہاں تک اس کے بعد کوئی شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو گالی دینے کی جراءت نہ کرے۔ اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوتے تو کیا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے گستاخ کی زبان کاٹی نہیں جاتی ؟ سزائیں نہیں دیں جاتیں ؟ ضرور زبان کاٹ کر نشان عبرت بنا دیا جاتا يعقوب بن إسحاق البغدادي، سمعت هارون الحمال يقول: سمعت أحمد بن حنبل، وأتاه رجل فقال : يا أبا عبد الله : إن ههنا رجل يفضل عمر بن عبد العزيز على معاوية بن ابی سفیان فقال أحمد: لا تجالسه، ولا تؤاكله، ولا تشاربه، وإذا مرض فلا تعده ..[الذیل علی طبقات الحنابلہ جلد 3] دیکھیے امام احمد بن حنبل اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جس نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر حضرت عمر بن عبد العزیز کو فضیلت دی تو تم اس کے پاس مت بیٹھو اس کے ساتھ مت کھاؤ مت پیو بیمار پڑ جائے تو اس کی عیادت کو مت جاؤاس میں قابل غور بات یہ ہے کہ اس شخص نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو گالی نہیں دی طعن و تشنیع نہیں کی فقط عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ پر فوقیت دی تو امام احمد بن حنبل نے اس سے قطع تعلق کا حکم دیا تو بتائیے جو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو گالی دے طعن و تشنیع کرے اس کا کتنا سخت حکم ہوگا ؟ فتاوی فیض الرسول میں ہے امیر معاویہ پر زبان طعن دراز کرنے والا جہنمی کتا ہو جاتا ہے[فتاوی فیض الرسول جلد اول ص 148] بعض حضرات حضرت علی علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے فرمان عالی شان “اخواننا بغوا علینا” کی آڑ میں حضرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو باغی کہتے ہیں حالانکہ باغی جو معنی فی زماننا ہند میں رائج ہے اس معنی کی بغاوت حضرت علی کے رضی اللہ عنہ کے فرمان میں نہیں ہے بلکہ وہاں اس کا معنی امیر کے خلاف خروج کرنا ہے اللہ کریم نے حضرت سیدنا آدم علیہ السلام کے بارے میں فرمایا ہے کہ وَ عَصٰى آدَمُ رَبَّهُ فغوی اس آیت کا ترجمہ علما نے اس طرح فرمایا ہے کہ آدم سے اپنے رب کے حکم میں لغزش واقع ہوئی تو جو مطلب چاہا تھا اس کی راہ نہ پائی۔ (ترجمہ کنز الایمان از اعلیٰ حضرت) حالاں کہ قرآن کے اصل الفاظ عصی اور غوی ہیں۔ عصی کا لفظی معنی ہے: نافرمان ہوا، اور غوی کا لفظی معنی ہے گم راہ ہوا۔ کیا کوئی یہ جرات کر سکتا ہے کہ جس طرح اس نے حضرت امیر معاویہ کو بغاوت کے لفظ کی وجہ سے باغی کہا ہے اسی طرح حضرت آدم علیہ السلام کو بھی معاذ الله – عاصی اور غاوی کہہ دے؟ اگر یہاں ہمیں حضرت آدم علیہ السلام کی نبوت تاویل پر مجبور کر رہی ہے، تو اسی طرح ہمیں بھی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی صحابیت اور ان کے فضائل تاویل پر مجبور کر رہے ہیں۔ جسے ہم صحابی کہ رہے ہیں اور بعض حضرات باغی و مرتد ثابت کر رہے ہیں اس کو نبی کریم میں صلی اللہ علیہ وسلم نے مولا علی سے جنگ لڑ چکنے کے بعد مسلمان قرار دیا ہے۔ ( بخاری ۵۳۰/۱) لہذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے مطابق وہ صحابی ہی تھے، باغی و مرتد نہیں ۔ حضرت عبد الله ابن عباس یہ فرماتے ہیں کہ معاویہ کو کچھ نہ کہو، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہے۔ (بخاری ۱/ ۵۳) لہذا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ صحابی ہیں، باغی اور مرتد نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کا پہلا لشکر جو سمندر پار جہاد کرے گا ان پر جنت واجب ہو چکی ہے۔ (بخاری جلد اصفحہ ۳۱۰) سب سے پہلے سمندر پار جہاد کرنے والے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ہیں اور اس حدیث میں اُن کی واضح اور زبردست منقبت موجود ہے ۔ اول جیش من امتی یغزون البحر فقد اوجبوا فِي هَذَا الْحَدِيثِ مَنْقَبَةٌ لِمُعَاوِيَةَ ( حاشیه بخاری جلد ا صفحہ ۳۱۰) لہذا امیر معاویہ جنتی ہے نہ کہ مرتد ۔ اور جو شخص اتنی تصریحات کے باوجود امیر معاویہ پر زبان درازی کرتا ہے، وہ خود باغی ہے اور مرتد ہو کر مرے گا۔ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَد آذنتہ بالحرب جو اللہ کے ولی سے عداوت رکھتا ہے اس کے خلاف اللہ کا اعلان جنگ ہے۔” ایک اللہ کے ولی نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ابوبکر عمر، عثمان، علی اور معاویہ رضی اللہ عنھم موجود تھے۔ راشد الکندی نامی ایک شخص آیا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ شخص ہم میں نقص نکالتا ہے کندی نے کہا یا رسول اللہ میں ان سب میں عیب نہیں نکالتا بل کہ صرف اس ایک معاویہ میں عیب نکالتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرا برا ہو کیا یہ میرا صحابی نہیں ہے ؟ آپ نے یہ بات تین بار فرمائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نیزہ پکڑا اور معاویہ کو دے دیا اور فرمایا: یہ اس کے سینے میں مارو! انھوں نے اسے نیزہ مار دیا۔ میری آنکھ کھل گئی۔ صبح ہوئی تو معلوم ہوا کہ راشد کندی کو رات کے وقت سچ مچ کسی نے مار دیا ہے۔ ( البدایہ و النهایه جلد ۸ صفحه ۱۴۷) اس واقعے سے مبغضین امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو درس عبرت لینا چاہیے اور لعن و طعن سے فی الفور تائب ہونا چاہیے لیکن اگر دل میں گستاخی کا مہر لگ چکا ہو تو اس کا کوئی علاج نہیں اب تو مبغضین کی جرأت اتنی بڑھ گئی ہے کہ حضرت امیر معاویہ کو کافر و جہمنی کہنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ہیں یاد رہے جو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو کافر کہے وہ خود کافر و زندیق ہے حضور تاج الشریعہ رضی اللہ عنہ سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی تکفیر کرنے والے کی بابت سوال ہوا تو آپ نے فرمایا مکفر خود کافر ہے من و عن سوال و جواب ملاحظہ فرمائیں کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: ہمارے یہاں ایک جماعت بنام حلقہ قادریہ رشیدیہ ہے جس کے ممبران خود کو قادری کہلاتے ہوئے محرم کے مہینہ میں سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے غم میں سینہ کوبی کرتے ہیں اور کالا کپڑا سوگ میں پہنتے ہیں اور صحابی رسول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں ان کے یہ اقوال ہیں بلکہ ان لوگوں نے اپنی جانب سے ان ہی باتوں پر مشتمل تحریر بھی پیش کی ہے۔ ” معاویہ بے حیاء غدار مردود بلکہ قرآن کے مطابق ظالم، فاسق اور کافر ہیں۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا کہنے والوں کے لئے شرعا کیا حکم ہے؟ اور یہ بتائیں کہ اگر وہ لوگ کسی سے مرید ہو چکے ہوں تو کیا ان کی بیعت بھی فسخ ہو گئی اور اگر پیر بھی اسی عقیدہ کا ہو تو کیا اس پیر سے علیحدگی اور اس سے بیزاری ضروری ہے؟ جواب با تفصیل قرآن و حدیث اور فقہ حنفی کی روشنی میں عنایت فرمائیں۔مستفتی: سید آل رسول صاحب الجواب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی رسول علیہ السلام ہیں اور بشارت عظمی: کلا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى [سوره نساء آیت ۹۵] میں یقینا آپ بھی داخل ہیں ان پر ایسا تبرا کرنے والا خود مکذب قرآن مبین و کافر بے دین ہے۔ اور قرآن پر افترا کرنے والا ہے جو یہ کہتا ہے کہ: “معاذ اللہ قرآن کے مطابق ۔ الخ ” بلکہ ایسوں کے متعلق قرآن فرماتا ہے: ﴿ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ سوره فتح آیت ۲۹] یعنی اللہ تعالیٰ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے صحابہ سے کافروں کو جلاتا ہے اور واقعی صحابہ سے جلتے ہیں تو محض صحابہ سے جلن ہی ان کے کافر ہونے کے لئے کافی ہے ان پر تبرا مزید دین و اسلام سے ان کی کافر کے لئے کافی ہے ان پر تبرا مزید دین اسلام سے ان کی تبری و بے راہ روی کی دلیل ہے ایسا شخص جب تک تو بہ و تجدید ایمان نہ کرے مسلمان نہیں۔ اور اگر کسی سے سے بیعت تھا تو بیعت فسخ ہوگئی اور نکاح بھی زائل ہو گیا اور پیر اگر ایسا عقیدہ فاسدہ پر ہے تو اس سے تبری و بیزاری ضروری۔ اور اس سے بیعت خود فسخ ہوگئی۔ اسے پیر جاننا منافی ایمان ہے اور ان لوگوں پر جو ایسے عقیدہ والے کو پیر جانیں تجدید ایمان و تجدید نکاح فرض ہے ۔ واللہ تعالی اعلم۔[فتاوی تاج الشریعہ جلد اول 421]متذکرہ بالا فتوی میں حضور تاج الشریعہ رضی اللہ عنہ نے تکفیر فقہی کی ہے اور یہ جرم ایسا ہے جس میں حاکم اسلام بر بنائے مصلحت چاہے تو کافر فقہی کو قتل بھی کر سکتا ہے لیکن آج کل بعض حضرات کفر فقہی کو اتنا ہلکا سمجھنے لگے ہیں گو ان کے نزدیک یہ کوئی جرم ہی نہیں ہے بس کفر کلامی نہیں ہے کفر فقہی ہے تو ان سے کلام سلام نشست و برخاست ان کے نزدیک بلا تکلف روا ہے معاذ اللہ رب العالمین یاد رہے “من ھوی الکفرۃ فھو معھم” من احب قوما حشر اللہ معھم [فتاوی رضویہ جلد ششم ص 89]جو کافروں سے محبت کرے گا وہ انھیں کے ساتھ ہوگا جو جس قوم کے ساتھ محبت کرے گا اللہ جل و علا اس کا حشر اسی قوم کے ساتھ فرمائے گا تو دیکھ لو تم کس کی ساتھ ہو جو حضرات کفر فقہی کو بہت ہلکا جرم سمجھتے ہیں میں ان سے ہوچھنا چاہوں گا جن جگہوں پر قضاءََ طلاق ہو جاتی دیانۃ نہیں ہوتی ہے تو کیا تم یہ کہ کر بیوی کے پاس رہوگے اس کے پاس بیٹھو گے کہ ارے قضاءََ ہی تو طلاق ہوئی دیانۃ تھوڑی ہوئی ہے چلو اپنی بیوی سے مل لیتے ہیں؟ کیا کسی نے آج تک اس کی اجازت دی جب ایسا نہیں تو پھر کافر فقہی شتر بے مہار کیوں چھوڑ دیا جائے گا اور اس کی گرفت کیوں نہیں کی جائے گی؟ کیوں اس کے پاس بیٹھا جائے گا؟ کیوں اس کے ساتھ دوستی نبھائی جائے گی؟ طوق تہذیب فرنگی توڑ ڈالو مومنو تیرگی انجام ہے یہ روشنی اچھی نہیںصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متعلق کیسا عقیدہ رکھنا چاہیے بہار شریعت سے ملاحظہ فرمائیں صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی قدس سرہ السامی رقم طراز ہیں تمام صحابۂ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم اہلِ خیر و صلاح ہیں اور عادل، ان کا جب ذکر کیا جائے تو خیر ہی کے ساتھ ہونا فرض ہے۔ کسی صحابی کے ساتھ سوئِ عقیدت بدمذہبی و گمراہی و استحقاقِ جہنم ہے، کہ وہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ بغض ہے، ایسا شخص رافضی ہے، اگرچہ چاروں خلفا کو مانے اور اپنے آپ کو سُنّی کہے، مثلاً حضرت امیرِ معاویہ اور اُن کے والدِ ماجد حضرت ابو سفیان اور والدۂ ماجدہ حضرت ہند، اسی طرح حضرت سیّدنا عَمرو بن عاص، و حضرت مغیرہ بن شعبہ، وحضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اﷲ تعالیٰ عنہم، حتیٰ کہ حضرت وحشی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جنہوں نے قبلِ اسلام حضرت سیّدنا سید الشہدا حمزہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو شہید کیا اور بعدِ اسلام اَخبث الناس خبیث مُسَیْلِمَہ کذّاب ملعون کو واصلِ جہنم کیا۔ وہ خود فرمایا کرتے تھے :کہ میں نے خیر النّاس و شر النّاس کو قتل کیا، اِن میں سے کسی کی شان میں گستاخی، تبرّا ہے اور اِس کا قائل رافضی، اگرچہ حضراتِ شیخین رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کی توہین کے مثل نہیں ہوسکتی، کہ ان کی توہین، بلکہ ان کی خلافت سے انکار ہی فقہائے کرام کے نزدیک کفر ہے۔[بہار شریعت حصہ اول] لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم مسلک اہل سنت و جماعت المعروف مسلک اعلی حضرت پر سختی سے قائم رہیں مسلک اعلی حضرت وہ ہے جو فتاوی رضویہ سے ظاہر ہے اعلی حضرت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںبالجملہ ہم اہل حق کے نزدیک حضرت امام بخاری کو حضور پر نور امام اعظم سے وہی نسبت ہے جو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ حضور پر نور امیر المومنین مولی المسلمین سیدنا و مولنا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الاسنی سے کہ فرق مراتب بے شمار اور حق بدست حیدر کرار، مگر معاویہ بھی ہمارے سردار، طعن اُن پر بھی کار فجار، جو معاویہ کی حمایت میں عیاذ باللہ اسد اللہ کے سبقت واولیت و عظمت واکملیت سے آنکھ پھیر لے وہ ناصبی یزیدی، اور جو علی کی محبت میں معاویہ کی صحابیت و نسبت بارگاه حضرت رسالت بُھلادے وہ شیعی زیدی، یہی روش آداب بحمد الله تعالی ہم اہل توسط و اعتدال کو ہر جگہ ملحوظ رہتی ہےایک دوسری جگہ فتاوی رضویہ میں ہے امير المومنین مولى على رضى اللہ عنہ سے ابن عساکر کی حدیث ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تكون لاصحابي زلة يغفرها الله لهم لسابقتهم معى ثم يأتى قوم بعد هم يكبهم الله على مناخرهم في النار. ( المعجم الاوسط ، حدیث نمبر ۳۲۴۳ و مجمع الزوائد ۲۳۴/۷)میرے اصحاب سے لغزش ہو گی جسے اللہ اس سابقہ کے سبب معاف فرمادے گا جو اُن کو میری بارگاہ میں ہے ۔ لیکن پھر ان کے بعد کچھ ایسے لوگ آئیں گے کہ انھیں اللہ تعالیٰ ان کے منہ کے بل جہنم میں اوندھا کرے گا . یہ وہ لوگ ہیں جو صحابہ کی لغزشوں پر گرفت کریں گے۔اگر حقیقت کی نظر سے دیکھیں تو یہ حدیث اس باب میں حرف اخیر کا درجہ رکھتی ہے اور تمام بھوکنے والوں کا ٹھکانہ متعین کرتی ہے اللہ جل جلالہ معاندین کو ہدایت عطا فرمائے اور ہمارا ایمان پر خاتمہ فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم معاویہ ہیں بحق کاتبِ رسول خدا انھیں جسیم صحابہ نے مقتدا مانا جو جنتی ہیں وہ سب کر چکے ہیں صلح مگر جہنمی میں ابھی جنگ و معرکہ ہے بپا

 

Spread knowledge and gain great rewards

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top