بول بالے مری سرکاروں کے بتاریخ ۱۹ محرم الحرام ١٤٤٦ھ بمطابق ٢٦ جولائی ٢٠٢٤ء کی صبح قسمت کا ستارہ چمکا الفت، محبت ، وارفتگی نے انگڑائی لی کانوں میں صدائے دلنواز گونجی غور کیا تو رفیق گرامی وقار مفتی محمد مرشد مرکزی صاحب مجھ سے کہہ رہے تھے جسیم بھائی مارہرہ مطہرہ کی زیارت کے لیے چلیں اٹھ کر غسل کیا اور شیر خان شہسرامی کے ساتھ بشمول رفیقِ من خان مرشد معراج مارہرہ مطہرہ کی طرف رواں دواں ہو گیا قریب بہ نماز جمعہ پہنچا وضو کیا اور خانقاہ کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی بعد نماز بارگاہ کی طرف گیا جمعہ کی وجہ سے بہت بھیڑ تھی اندر جا نہ سکا تو کھانا تناول کرنے چلا گیا بعدہ دوبارہ حاضر بارگاہ ہوا پہلے سلطان العاشقین سیدنا برکت اللہ عشقی کی بارگاہ میں حاضری دی پھر مرشد اعلی حضرت سید السالکین حضور آل رسول کی بارگاہ میں حاضری کے شرف سے مشرف ہوا اس میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اس گنبد کے نیچے سات قطب آرام فرما ہیں پورے ہندوستان میں یہ امتیازی شان اسی بارگاہ کو حاصل ہے اور یہ برکت حضور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی ہے کہ آپ نے پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ کو تسبیح کے سات دانے عنایت فرمائے وہ دانے آج بھی خانقاہ کے تبرکات میں موجود ہیں کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضا بول بالے مری سرکاروں کے چند اشعار اسی سے متعلق ملاحظہ فرمائیں واہ کیا شان تری رتبہ ترا مارہرہمکۂ ہند تجھے کہنا بجا مارہرہجنتی کھڑکی کھلی برکتی دربار میں ہےتجھ سے آتی ہے مدینے کی ہوا مارہرہشہ ہر دوسرا سے تجھ کو ہے ایسی نسبتتیری نسبت پہ ہے خود خلد فدا مارہرہحضرت عشقی کے صدقے میں ترا عشق ملامخزن عشق ہے تو عشق نما مارہرہاپنی قسمت پہ کرے ناز تو جتنا کم ہےتیری آغوش میں ہیں اہل صفا مارہرہآج تک خالی گدا آیا نہیں ہے در سے تو ہے وہ بارگہ لطف و عطا مارہرہاے طبیبو! مجھے لے جاؤ شفا کی خاطر ہے مرا چین، سکوں اور دوا مارہرہکیا تری شان لکھے خامۂ بے دام جسیمتیری تعریف کرے جب کہ رضا مارہرہاز: محمد جسیم اکرم مرکزی پورنویرابطہ نمبر: 95237884343




